طاقت ور لوگ ھیں؟

یہ غالباََ جون 2009ء کی بات ھے جب میری ملاقات ایک نوجوان جوڑے سے ھوئی، جو انصاف کی جستجو میں ٹھوکریں کھاتا پھر رھا تھا۔

وہ لڑکی حجاب میں ھونے کے باوجود شرمندگی کے مارے اپنی آنکھیں اپنے ھاتھوں سے ڈھانپے ھوئے ٹھہر ٹھہر کر بات کر رھی تھی۔

۔’’آپ اس فائل کو دیکھ لیں، اس میں سب لکھا ھوا ھے۔۔۔ ایک، ایک بات۔۔۔ ‘‘۔

۔’’طاقت ور لوگ ھیں؟‘‘ ، میں نے پوچھا اور پھر سوچا کہ شاید یہ ایک غیر ضروری سوال تھا۔

۔’’جی! تبھی تو ھم دربدر ھیں۔۔۔ سیاست دان سارے ھی طاقت ور ھوتے ھیں۔‘‘۔

میں نے خاموشی کے وقفے کو گزارنے کے لئے فائل کے صفحے پلٹنا شروع کئے۔ پولیس رپورٹ، اخباری تراشے، دھمکی آمیز خطوط، بیانات حلفی، وکیل کے دستخط شدہ دستاویزات وغیرہ۔

۔’’آپ لوگ کتنے عرصے سے یہاں ھیں؟‘‘، میں نے پوچھا۔

۔’’ایک ھفتہ ھوگیا ھے۔‘‘ جواب آیا۔

۔’’کوئی رشتہ دار ھے یہاں؟‘‘۔

’’نہیں۔ ھم اللہ کے آسرے پر یہاں آئے ھیں ۔‘‘۔

۔’’ھمیں قتل کی دھمکیاں مل رھی ھیں۔ پولیس ھمیں سننے کو تیار نہیں۔ ھمارے پاس رھنے اور کھانے پینے تک کے پیسے نہیں رھے۔ کہیں سے ادھار تک نہیں مل رھا۔ ھمیں نہیں معلوم ھم کہاں جائیں، کیا کریں۔‘‘۔

لڑکی کی آنکھیں بھیگنے لگیں اور میں کھڑکی سے باھر جھانکتے ھوئے سوچنے لگا کہ میری جیب میں موجود 500 روپے سے ان میں سے کس مسئلے کا حل نکل سکتا ھے؟

۔’’آپ لوگ فکر نہ کریں۔۔۔ یہ اسلام آباد ھے۔۔۔ یہاں کی سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بہت فعال ھیں۔۔۔ وہ ضرور آپ کا سہارا بنیں گی۔۔۔ آپ کسی سے ملے ابھی تک؟‘‘ میں نے ان کی ڈھارس بندھانے کی غرض سے کہا اور ساتھ ھی خواتین کے حقوق کی کچھ فعال اراکین اور تنظیموں کے نام بھی گنوا دئیے۔

۔’’سب سے مل لیا ھے جی! کسی نے کچھ مدد نہیں کی۔۔۔ ھمیں سنتے ھیں، کھانے کا پوچھتے ھیں اورآخر میں ’ اللہ انصاف کرے گا ‘ کہہ کر جانے کا کہہ دیتے ھیں۔۔۔شاید انہیں اس کیس میں کوئی ’’ریٹرن‘‘ ملتا نظر نہیں آتا۔‘‘۔

یہ وہ موقع تھا جب مجھے ایک سابق سربراہ مملکت کی ان تنظیموں کے بارے میں کہی ھوئی ایک نہایت تلخ ترین بات کا درست مطلب سمجھ آگیا ۔

J4w

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s